وریام والا جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) انچارج چوکی رستم سرگانہ سب انسپکٹر محمد آصف نواز انجم کی اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی، معروف نوجوان سے بڑی مقدار میں چرس برآمد کر کے تھانہ وریام والا میں مقدمہ درج،نوجوان نسل کی منشیات کے زریعے زندگیاں تباہ کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعادہ، رپورٹ پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ

وریام والا ،ڈی پی او جھنگ کیپٹن ریٹائرڈ افتخار کیانی کے حکم پر رانا سعید احمد ایس ایچ او تھانہ وریام والا کی زیر نگرانی انچارج چوکی رستم سرگانہ محمد آصف نواز انجم نے معہ ملازمین دوران گشت بدنام زمانہ محمد عمران ولد اخلاق احمد قوم پرائیں سکنہ حویلی بہادر شاہ سے دوران تلاشی 1530گرام چرس برآمد کرکے محرر تھانہ وریام اصف جاوید نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کردیا گیا –

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد اصف نوازانجم نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کے جوان ان شاءاللہ العزیز دن رات ورک کررہے ہیں اور ان شاءاللہ کرتے رہیں گے ہمارا ہدف ہے کہ ہم ایسے ناسوروں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں گے کیونکہ یہ منشیات فروش نوجوان نسل کو اس نشہ جیسی لعنت میں ڈال کر انکی زندگیاں تباہ کردیتے ہیں-

یہی نوجوان نسل نشہ کے عادی بن کر چوریاں اور کرائم کرتے ہیں اور اپنے والدین کی گستاخیاں کرتے ہیں نشے کے عادی بن کر والدین بہن بھائیوں کے احترام کے رشتے کو بھول جاتے ہیں تو اسی طرح اپنی زندگیوں کو ختم کر بیٹھتے ہیں-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment