احمدپورسیال:حکم امتناعی کے باوجود بااثر ملزمان کی خاتون کے رقبے پر قبضہ کی کوشش, مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، تھانیدار نے کاروائی کی بجائے دھکے مار کر تھانے سے نکال دیا-
تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ چوک منڈا کی رہائشی خاتون مسمات غلام فاطمہ نے گزشتہ روز مقامی صحافیوں سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ عدالتی حکم امتناعی کے باوجود ملزمان عرفان عمران نے مبینہ پولیس کی ملی بھگت سے میرے ذاتی وراثتی رقبے پر زبردستی ناجائز قبضہ کرنے کی کوشش کی منع کرنے پرمجھے تشدد کا نشانہ بنا ڈالااور جان سے مانے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے-
داد رسی کیلئے تھانہ گڑھ مہاراجہ گئی تو وہاں پر اے ایس آئی مظہر نے ملزم فریق کیساتھ ملکر مجھے غلیظ گالیاں دیں اور دھکے مار کر تھانے سے نکال دیا متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا کہ مقامی پولیس ملزمان کے خلاف کسی قسم کی کاروائی کی بجائے انکی پشت پناہی کر رہی ہے-
متاثرہ خاتون نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز ، آئی جی پنجاب ، ڈی پی او جھنگ کیپٹن( ر) بلال افتخار کیانی سے مطالبہ کیا ہے کہ مجھے انصاف فراہم کیا جائے اور عدالتی حکم امتناعی کی خلاف ورزی اورمجھے تشدد کانشانہ بنانے، سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے
رپورٹ ضیغم عباس عاجز بیورو چیف پاکستان جھنگ آن لائن نیوز-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +