جھنگ(۔ ) یونائٹیڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن جھنگ کے زیر اہتمام صنعت زار جھنگ میں مقابلہ نعت خوانی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت چیئرمین چوہدری راشد علی اور صدر چوہدری غلام نبی نے کی تقریب کے مہمان خصوصی میڈم عصمت کنول مانیٹرنگ آ فیسر پیف اور قائم مقام ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر فضل عباس تھے –
جبکہ مہمان اعزاز سابق ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر غلام دستگیر حسام،میڈم سعدیہ بی بی،محمد وارث ،سوشل ایکٹیوسٹ و صدر آ منہ ویلفیئر فاؤنڈیشن مہر محمد ریاض نول،ممبر انسانی حقوق کمیٹی آصف منور سمیت کرن مخدوم،ارشاد خان،محمد اظہر،شیخ عبدالغفور،شاہد لطیف ASI،زروا تسکین زاہرہ SI,ایم عرفان قاسم، انعم منظور،خالدہ ملک،نشاء غفار و دیگر ٹیچرز اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد اور طالب علموں نے شرکت کی ۔
نعتیہ مقابلہ میں 22 سکولوں کے 42 بچوں نے حصہ لیا جس میں پرائمری حصہ سے20 اور مڈل حصہ سے 22 طلباء و طالبات نے حصہ لیا ججز کمیٹی کے فیصلے کے بعد مہمانوں نے پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کیلئے شیلڈ تقسیم کیں جبکہ مہمانوں اور سوسائٹی کے عہدیداران و ممبران کو بھی شیلڈ سے نوازا گیا –
اس موقع پر مہمان خصوصی میڈم عصمت کنول نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ ایسے مقابلہ جات اور تفریح پروگرام بھی بچوں کیلئے ضروری ہیں جتنی تعلیم ضروری ہے اس طریقہ سے بچوں کی حوصلہ افزائی بھی ہوتی رہتی ہے کامیاب پروگرام کے انعقاد پر یونائیٹیڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن اور سکولوں کی انتظامیہ کی محنت اور کاوش کا نتیجہ ہے –
ایسے پروگرام منعقد ہونے چاہیں۔چوہدری راشد علی اور چوہدری غلام نبی نے کہا کہ یونائیٹیڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن بچوں کی تعلیم تربیت اور تفریحی مشاغل فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انسانیت کی خدمت پر کوشاں ہے تقریب سے محمد انیس انصاری، فضل عباس،مہر ریاض نول،دیگر مقررین نے بھی تعلیم و تربیت اور تفریح مشاغل پر روشنی ڈالی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد اظہر اصغر نے ادا کیے۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +