شورکوٹ/ لیہ سے ساہیوال جانے والی تیز رفتار مسافر وین نے 1گھگھ کے قریب 14سالہ بچے کو کچل دیا۔۔جاں بحق ہونے والابچہ1گھگھ کا رہائشی ذوالفقار جٹ کا بیٹا تھا۔یہاں پر یہ بات قابل ذکر ہے کہ لیہ سے براستہ شورکوٹ/کینٹ ساہیوال جانے والی ہائی روف سروس انتہائی اوور سپیڈ اور بے احتیاطی سے چلائی جاتی ہے جس سے متعدد بار کینٹ سٹی روڈ پر حادثات ہوچکے ہیں۔۔جبکہ اس پر مقامی ٹریفک و پٹرولنگ پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی۔اہل۔علاقہ ڈی پی۔او جھنگ اور ڈی سی جھنگ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس ڑرانسپوعٹ سروس پہ فوری پابندی عائد کی جائے۔