جھنگ۔ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میاں اشفاق نے ریسکیو 1122 جھنگ کےکنٹرول روم انچارج طاہرعباس کو ان کی شاندار کارکردگی اورخدمات کے اعتراف میں ڈیپارٹمنٹ نے ترقی دے کر ایمرجنسی آفیسر جھنگ تعینات کر دیا ہے۔

*پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ*
*ریسکیو1122جھنگ*
*تاریخ: 15 نومبر 2024*
*پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 جھنگ میں خوشی کا موقع* *طاہر عباس کو ایمرجنسی آفیسر جھنگ تعینات کر دیا گیا*

جھنگ۔۔پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 جھنگ کےکنٹرول روم انچارج طاہرعباس کو ان کی شاندار کارکردگی اورخدمات کے اعتراف میں ڈیپارٹمنٹ نے ترقی دے کر ایمرجنسی آفیسر جھنگ تعینات کر دیا ہے۔

ریسکیو 1122 جھنگ کے تمام اہلکاروں نے طاہر عباس کو ان کی ترقی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی اور اس موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں تمام اہلکاروں کی موجودگی میں کیک کاٹا گیا اور خوشی کا اظہار کیا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میاں اشفاق نے کہا کہ طاہر عباس نے ہمیشہ محنت، لگن اور پیشہ ورانہ رویے کا مظاہرہ کیا ہے اور ان کی تقرری سے جھنگ میں ریسکیو 1122 کی خدمات کو مزید بہتری ملے گی۔

طاہر عباس نے اپنے پیغام میں ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ افسران اور خاص طور سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز)کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریوں کو پوری دیانت داری اور عزم کے ساتھ نبھائیں گے اور جھنگ کے عوام کو بہترین ریسکیو سروسز فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء نے ریسکیو 1122 کی مزید کامیابیوں کے لیے دعا کی اور مل جل کر عوامی خدمت کے مشن کو جاری رکھنے کا عہد کیا۔
*محمد زبیر ڈسٹرکٹ میڈیا کوارڈینیٹر*
*ریسکیو 1122 جھنگ*

Leave a Comment