وریام والا جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) دیہی مرکز صحت وریام والا میں قائم بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سنٹر پر سینئر صحافی شیخ غلام مصطفیٰ ،پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ کی آمد ، دس سے زائد ڈیواس کے زریعے سہ ماہی قسط احسن انداز سے تقسیم کا سلسلہ جاری، بہتر انتظامات کرنے پر خواتین کا مثبت ردعمل

وریام والا جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) رورل ہیلتھ سنٹر وریام والا میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سنٹر پر سینئر صحافیوں شیخ غلام مصطفیٰ ،پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ سمیت دیگر صحافیوں سید طارق شاہ، سید عون شاہ اور محمد ندیم کی آمد –

سنٹر پر خواتین کو بہتر انتظامات کے ساتھ رقم کی ادائیگی کا سلسلہ جاری تھا، اس موقع پر منتظمین نے بتایا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سہ ماہی قسط کی ادائیگی کے لئے دس سے زائد ڈیواس کا استعمال کیا جا رہا ہے اور بلاتعطل خواتین کو رقوم کی ادائیگی کی جا رہی ہے –

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والی خواتین کا کہنا تھا کہ رقم کے حصول میں ہمیں کسی قسم کی کوئی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور بہتر انتظامات کئے گئے ہیں –

مزید برآں آج چوتھے روز بھی قسط کی ادائیگی کا سلسلہ جاری و ساری ہے، جس میں قرب وجوار سے خواتین کی کثیر تعداد مستفید ہو رہی ہیں – اور اس سنٹر میں اٹھنے بیٹھنے کا نظام انتہائی صاف و شفاف اور بہترین انداز سے کیا گیا ہے –

کم و بیش 10 سے 12 ڈیوائسز کے زریعے تقریبا 70 . 80 لاکھ کے قریب پیمنٹ ڈیلی کی بنیاد پر دی جا رہی ہے اور قرب و جوار سے آئی خواتین سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ ہم چوہدری محمد عمر انچارج Bisp . شاہد اقبال . چوہدری محمد زاہد . چوہدری محمد وسیم چدھڑ . مہر محمد زاہد سپرا اور محمد احمد صاحب Bisp شورکوٹ کے بے حد مشکور ہیں کہ بے نظیر انکم سپورٹ انتظامیہ نے اچھا اور بہترین نظام کر رکھا ہے –

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment