جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) ایس ایچ او تھانہ جھنگ سٹی کی کارکردگی ایک بار پھر مثالی قرار، دکھیاری ماں سے چھینے گئے بچے چھ ماہ کے بعد بازیاب، رپورٹ پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ، ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی

ایس ایچ او سٹی شاھد امیر لدھیانہ سیال نے دن رات محنت کرکے ناممکن کو ممکن کر دیا چھ ماہ سے بچوں کو لیکر فرار ہونے والے سابقہ نادرا کا ملازم رانا مبارک جوئیہ کو سیالکوٹ سے ٹریس کرکے بچوں کو بازیاب کر لیا-

تفصیلات کے مطابق رانا مبارک جوئیہ نامی شخص نےخاتون سے دوسری شادی کی جس سے تین بچے مہران حسین 4۔سال زہرہ 3 سال ام۔حبیبہ 1 سال کو لیکر فرار ہوگیا اور بیوی کو اکیلا چھوڑ گیا-

اور چھ ماہ سے غائب تھا کوئی موبائل۔نمبر تک نہ تھا اور صرف واٹس ایپ کی حد تک۔ایک دو نمبر سے کال کرکے بند کر دیتا چھ ماہ سے غائب تھا کوئی نام و نشان نہ تھا جس پر بیوی نے ہائی کورٹ رٹ دائر کی مگر پولیس برآمد نہ کر سکی آخر کار ایس ایچ او سٹی کو ٹاسک ملا جس نے دن رات محنت کر کے رانا مبارک جوئیہ کو پکڑ لیا اور بچوں کو بازیاب کر لیا-

ایس ایچ او سٹی کو چند روز قبل آئی جی پنجاب نے خصوصی۔کیش انعام کے ساتھ تعریفی سرٹیفیکیٹ دیا اب ہائی کورٹ نے اس کیس میں ڈی پی او جھنگ کو طلب کیا تھا جس پر ایس ایچ او سٙٹی ایک مشکل کیس حل۔کیا جس کی جتنی تعریف جائے کم۔ہے ایس ایچ او سٹی 10 ماہ سے اس تھانہ میں تعینات ہیں اور یہ اس تھانہ میں تیسری ایس ایچ او شپ ہے اور شہریوں تحفظ کا احساس ہے اور میرٹ پر شہریوں کے مسائل حل ہو رہے ہیں-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment