شورکوٹ کینٹ (شیخ غلام مصطفیٰ) ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ کینٹ کی زیر نگرانی انچارج چوکی 17 گھگھ کی بڑی کاروائی،رمضان عرف رمی موہانہ گینگ سے درجنوں وارداتوں میں چوری و ڈکیتی شدہ تقریباً 22 لاکھ کا مال مسروقہ برآمد کرکے ملزمان کو چالان کر دیا گیا، رپورٹ پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ

تھانہ شورکوٹ کینٹ ڈی پی او جھنگ کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ تھانہ شورکوٹ کینٹ اور انچارج چوکی 17گھگھ کینٹ کی جرائم پیشہ عناصر کی خلاف بڑی کاروائی۔

حال ہی میں پولیس تھانہ شوکوٹ کینٹ نے رمضان عرف رمی موہانہ گینگ سے درجنوں وارداتوں میں چوری اور ڈکیتی شدہ قریبا بائیس لاکھ کا مال مسروقہ برآمد کرکے ملزمان کو چالان کر دیا ۔

ذرائع کے مطابق مال مسروقہ میں بیش قیمت زیورات سمیت نقدی اور چوری شدہ جانور بھی شامل ھیں ۔ پولیس کی اس کاروائی سے سماجی حلقوں نے اطمینان کا اظہار کیا ۔۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment