جھنگ (نمائندہ خصوصی ) علی رحمن انصاری چیئرمین جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک کی سربراہی میں جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک کے وفد جس میں مرکزی صدر محمد ریاض شاہد، میڈیا کوآرڈینیٹر چوہدری شاہد اور فنانس سیکرٹری رانا مختار احمد نے جھنگ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے آفس کا وزٹ کیا اور چیمبر کے صدر عبد القیوم کو صدارت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر بانی ممبر چوہدری امتیاز احمد موتی ، سابق صدر چیمبر چوہدری عمران سہیل اور جنرل سیکرٹری فرحان احمد بھی موجود تھے۔ اس موقع پر جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک کے وفد نے یہ امید ظاہر کی جھنگ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز جھنگ کے تاجروں کے مسائل کے حل کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا اور جھنگ میں انڈسٹریل زون جلد اپنے کام کا آغاز کر دے گا-
اور اس موقع پر علی رحمان انصاری کا کہنا تھا کہ جھنگ ایک قدیم اور تاریخی ضلع ہے جس کے ٹکڑے ٹکڑے ہوتے رہے اور اس سے الگ ہونے والی تحصیلیں اب ڈویژن کا روپ دھار چکی ہیں لیکن جھنگ کو ڈویژن نہ بنایا گیا اور اس کی حلف تلفی کی گئی ۔
ہم جھنگ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری سے امید رکھتے ہیں کہ وہ جھنگ کو ڈویژن بنوانے کے لیے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کریں گے اور ہماری آواز اعلیٰ حکام تک پہنچائیں گے ۔جھنگ میں ریلوے کی بحالی کے حوالے سے بھی اقدامات کی ضرورت ہے ٹرین کا سفر سستا اور آرام دہ سفر ہے-
جبکہ جھنگ کے ریلوے اسٹیشن غیر آباد ہیں۔ ٹرینوں کی بحالی کے لئے چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔ جھنگ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے صدر عبدالقیوم نے اس موقف کی تائید کرتے ہوئے اگلے ماہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین سینٹ سمیت ممبران قومی اسمبلی و صوبائی کو ان سے ملاقات میں جھنگ ڈویژن بنوانے اور ٹرینوں کی بحالی کے لئے سفارشات و قرارداد پیش کرنے کی حمایت کر دی۔
اس موقع پر جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک کی جانب سے جھنگ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کو جھنگ ڈویژن اور ٹرینوں کی بحالی کیلئے یادداشت بھی پیش کی گئی ۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +