جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ ) آل پرائیویٹ سکول اینڈ کالجز اونر ایسوسی ایشن جھنگ کی جانب سے جم خانہ کلب میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام، ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر ، ڈی پی او جھنگ کیپٹن ریٹائر بلال مختار کیانی ، اے ڈی سی آر محترمہ مرحبا نعمت ، اے ڈی سی جی رائے خرم شہزاد بھٹی ، اسسٹنٹ کمشنر عمر سرور ، ایس پی جیل خانہ جات اکبر علی گجر ، ایس پی انویسٹیگیشن چوہدری جاوید چدھڑ ، سی او ایجوکیشن تنویر احمد غزالی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پر پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز کی کارکردگی کو سراہا گیا ،رپورٹ ریاض شاہد خان

جھنگ (محمد ریاض شاہد ) آل پرائیویٹ سکول اینڈ کالجز اونر ایسوسی ایشن جھنگ کی جانب سے جم خانہ کلب میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر ، ڈی پی او جھنگ کیپٹن ریٹائر بلال مختار کیانی ، اے ڈی سی آر محترمہ مرحبا نعمت ، اے ڈی سی جی رائے خرم شہزاد بھٹی ، اسسٹنٹ کمشنر عمر سرور ، ایس پی جیل خانہ جات اکبر علی گجر ، ایس پی انویسٹیگیشن چوہدری جاوید چدھڑ ، سی او ایجوکیشن تنویر احمد غزالی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی

جبکہ ڈی او ایجوکیشن ظفر اقبال حیدری ، ڈی او زنانہ میڈم نسرین عبداللہ ، ڈی ای او غلام جیلانی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز مہر عامر سہیل نول اور سی او میونسپل کمیٹی ملک ظفر سمیت تنظیم کے عہدہ داران نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

شرکاء کی جانب سے پروگرام کو کامیاب بنانے میں بورڈ آف گورنر ، صدر تحصیل جھنگ کرنل ریاض بلوچ ، جھنگ سٹی کے چیئرمین عمر دراز، شور کوٹ کے صدر چوہدری انور، احمد پور سیال کے صدر چوہدری غلام مصطفی ، 18 ہزاری کے صدر عمر امجد میو ، فاروق القادری اور ملک فیاض حسین سمیت میر قاسم نیازی اور ان تمام احباب کی ٹیم کو بہت بہت مبارک دی گئی کہ ان کی شاندار پلاننگ سے بہت ہی اچھا پروگرام منعقد ہوا۔

اللہ پاک کی مہربانی سے جھنگ کی تاریخ میں سب سے کامیاب پروگرام منعقد ہوا جس میں ضلع جھنگ کی تمام انتظامیہ نے بھرپور شرکت کی اور انتظامیہ نے پرائیویٹ سکول مالکان کو شاباش دی کہ آپ بہت ہی اہم فریضہ سر انجام دے رہے ہیں۔

اس موقع پر سید ماجد زمان ، چوھدری غلام نبی ، طاہر فاروق ساجد اور کرنل ریاض بلوچ نے اپنے خطاب میں انتظامیہ کو اپنے مسائل سے بھی آگاہ کیا ۔ تقریب میں پروفیسر آصف علی شاہد ، کمانڈر صہیب فاروق ، انیس انصاری ، ملک اجمل، ملک محمد صدیق ، رانا امجد جاوید، چوہدری غلام مصطفی ، پروفیسر زاہد خورشید لودھی، میڈم بلقیس اختر ہاشمی ، پروفیسر مبشر خان بلوچ ، کنور محمد علی اور مہر غلام فرید مگھیانہ سمیت تنظیم کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment