جھنگ (شیخ عرفان حیدر سے ) بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام جھنگ،محکمہ تعلیم جھنگ ،الہاشمی پبلک ماڈل اسکول جھنگ کے باہمی تعاون سے خواتین کے رجسٹریشن اور بچوں کے تعلیمی وظائف کے اندراج کے سلسلے میں کیمپ کا انعقاد،سینکڑوں خواتین نے رجسٹریشن کروائی، رپورٹ پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ، مسرت ریاض جعفری

جھنگ (شیخ عرفان حیدر سے ) بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام جھنگ،محکمہ تعلیم جھنگ ،الہاشمی پبلک ماڈل اسکول جھنگ میں مقامی کمیونٹی کے باہمی تعاون سے خواتین کے رجسٹریشن اور بچوں کے تعلیمی وظائف کے اندراج کا ایک روزہ کیمپ منعقد کیا گیا –

جس میں سینکڑوں خواتین نے اپنی رجسٹریشن کروائی کيمپ جس کے میزبان جاوید اقبال زرگر اور فوجی محمود ناصر تھے اور اس کیمپ کے مہمان خصوصی محلہ ظفر آباد رسول پورا کی سماجی شخصیت حاجی نور محمد زرگر تھے یہ کیمپ شیخ عرفان حیدر ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ کی خواہش اور مسرت ریاض جعفری سوشل ایکٹیوسٹ کی خصوصی کاوش پر لگایا گیا –

اس کیمپ میں این سی ایچ ڈی کے فیلڈ افسران میڈم نادیہ ،میڈم عقیلہ اور سینئر فیلڈ افیسر سید اظہار حسین شاہ تھے نے رجسٹریشن کی میڈیا کوریج این سی ایچ ڈی کے ڈسٹرکٹ ولینٹیرز مسرت ریاض جعفری نے کی
آخر پر معززين علاقہ نے منجملہ این سی ایچ ڈی کے اسٹاف اور ڈپٹی ڈائریکٹر ملک احسان اللّه کمبوہ کا کام کیمپ کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment