وریام والا،پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ صدر جمعیت اساتذہ ضلع جھنگ نے حافظ ثاقب سرور ساقی مہتمم جامعہ اسلامیہ فیصل آباد روڈ جھنگ کو درسِ قرآن وحدیث بسلسلہ تقسیم انعامات کی کامیابی پر ان کو ان کی جملہ ٹیم اور مولانا سمیع اللہ ساجد کے شاندار خطاب پر انہیں خراج تحسین پیش کیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ نے کہا کہ حافظ ثاقب سرور ساقی انتہائی ورکر اور باوفا ساتھی ہیں جن کی شب وروز محنت سے چند ماہ میں ماشاء اللہ گلشن حافظ عبدالعلیم یزدانی رحمتہ اللہ علیہ دن بدن ترقی کی طرف گامزن ہے جس کا کریڈٹ حافظ ثاقب سرور ساقی کو جاتا ہے جو الحمد للہ ضلع بھر میں ورک کرتے ہیں جماعت سے انکی بہت بڑی دل لگی اور انکی محبت ہےجب بھی جماعتی رفقاء کو کال کرتے ہیں تو سب حاضر ہوجاتے ہیں یہ انکی جماعتی وابستگی کا منہ بولتا ثبوت ہے اللہ کریم سے دعا ہے کہ خالق کائنات اس مرکز کو شاد واباد رکھے اللہ کریم ان سے دین حنیف کا مزید کام لے انکے علم عمر عمل رزق میں برکتیں ڈالے اور قدم قدم پر حفاظت فرمائے اور حاسدین کے حسد سے محفوظ رکھے آمین