پریس ریلیز 15 دسمبر 2024
چناب کالج جھنگ میں آل پاکستان تقریری مقابلہ جات کا انعقاد
جھنگ ( شیخ غلام مصطفیٰ ):چناب کالج جھنگ میں آل پاکستان تقریری مقابلہ جات کا شاندار و پروقار انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر کے نامور تعلیمی اداروں نے شرکت کی۔اس موقع پر وطن عزیز کے نامور مصنف ، محقق ، دانشور ، ادیب مہمانِ خصوصی ڈاکٹر انعام الحق جاوید نے ادارے کے تعلیمی معیار اور سرگرمیوں کو سراہا۔آل پاکستان مقابلہ اردو تقاریر میں سید کمال احمد (پنجاب یونیورسٹی لاہور ) نے اول انعام جیتا-
جبکہ انگریزی تقاریر میں حسن شہریار (جی سی یونیورسٹی لاہور) نے میدان مارا۔ پروقار ایونٹ کی مجموعی ٹرافی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے نام رہی۔ تقریب کے اختتام پر پرنسپل چناب کالج جھنگ لیفٹیننٹ کرنل (ر) اعظم مقبول صدیقی نے مہمانِ خصوصی کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔ اس موقع پر چناب کالج جھنگ کے تمام ونگز کے سربراہان ۔ انتظامی افسران ، اساتذہ کرام ،طلبا و طالبات اور کئی دیگر اہم افراد بھی موجود تھے ۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +