جھنگ۔
ڈسٹرکٹ انچارج وویمن ہراسمنٹ ضلع جھنگ میڈم فرزانہ بلوچ لیڈی سب انسپکڑ میں سب سے سینئر سب انسپکڑ ہیں وہ پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں 2016 بیج کی ہیں اور انتہائی تجربہ کار پولیس آفیسر ہیں-
میڈم فرزانہ بلوچ کو افسران کی طرف سے جو بھی ڈیوٹی سونپی گئی وہ احسن طریقے سے سر انجام دیتی ہیں
میڈم فرزانہ بلوچ آجکل ڈسٹرکٹ انچارج وویمن ہراسمنٹ ڈیوٹی سر انجام دے رہی ہیں انہوں نے میڈیا سے ملاقات کے دوران کہا کہ ضلع بھر میں کسی بھی خواتین کو کوئی ہراساں کرے یا تنگ کرے تو فوری اطلاع دے-
جس پر پولیس فوری تحفظ دے گی انہوں نے مزید بتایا کہ روزانہ کی تعداد میں خواتین کے مسائل سن رہی ہوں اور میرٹ میری اولین ترجیح ہے میرے پاس آنے والی خواتین کو مجھ سے ملکر ہی تحفظ کا احساس ہوگا انشاااللہ
ڈی پی او جھنگ نے جو ذمہ داری دی ہے وہ احسن طریقے سے کروں گی۔
رپورٹ جاوید اقبال ملاح-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +