شورکوٹ (شیخ غلام مصطفیٰ) شوکوٹ کی معروف کاروباری شخصیت کنٹریکٹر PSO مہر ناصر اقبال بھنگو چیف ایگزیکٹو وقار فلنگ اسٹیشن عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد واپس شورکوٹ پہنچ گئے، عزیز و اقارب کی جانب سے مبارکبادی کا سلسلہ جاری، رپورٹ آصف عباس چھوہن

شوکوٹ کی معروف کاروباری، معزز سماجی شخصیت کنٹریکٹر PSO مہر ناصر اقبال بھنگو چیف ایگزیکٹو وقار فلنگ اسٹیشن عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد واپس شورکوٹ پہنچ گئے-

۔ اس پر مسرت موقع پر مہر مدثر ارشد بھنگو و رانا محمد افضل پیٹرولنگ آفیسر موٹروے پولیس نے انکے آفس وقار فلنگ اسٹیشن نزد موٹروے انٹرچینج پر خصوصی ملاقات کی۔ اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی۔اس موقع پر مہر مدثر ارشد بھنگو کی جانب سے پھولوں کے ہار بھی پہنائے گئے و گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔

اس موقع پر مہر ناصر اقبال بھنگو کے لخت جگر مینجنگ ڈائریکٹر وقار اینڈ کمپنی مہر محمد بلال ناصر بھنگو بھی موجود تھے۔ مہر مدثر ارشد بھنگو کا کہنا تھا کہ دونوں موصوف باپ بیٹا نہایت ملنسار ، اچھے و خوش اخلاق شخصیت کے مالک ہیں۔مہر ناصر اقبال بھنگو نے شورکوٹ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ الحمداللہ دوسری بار عمرہ کرنے کا شرف حاصل ہوا ہے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے سے دلی راحت و سکون ملا ہے الله پاک تمام مسلمانوں کو عمرہ کی سعادت نصیب فرمائے ۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment