جھنگ(شیخ غلام مصطفیٰ )ڈائریکٹر ایکوا پنجاب ڈاکٹر محمد عابد نے کا فیصل آباد ڈویژن کا سرپرائز وزٹ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائیریکٹر فشریز رانا محمد خالد نے انہیں محکمانہ کارکردگی کے بارے میں بریف کیا۔ اپنے اس وزٹ کے دوران ڈاکٹر محمد عابد نے مختلف فش فارموں کی انسپیکشن کےساتھ ساتھ فش کنٹریکٹر سے بھی ملاقات کی اور اُن کے مسائل سُنے، رپورٹ پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ

جھنگ(۔۔۔۔) جھنگ ڈاکٹر محمد عابد نے فشریز کمپلیکس فیصل آباد کا سرپرائز وزٹ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائیریکٹر فشریز رانا محمد خالد نے انہیں محکمانہ کارکردگی کے بارے میں بریف کیا۔ اپنے اس وزٹ کے دوران ڈائیریکٹر ایکوا ڈاکٹر محمد عابد نے مختلف فش فارموں کی انسپیکشن کےساتھ ساتھ فش کنٹریکٹر سے بھی ملاقات کی اور اُن کے مسائل سُنے-

*ڈائیریکٹر ایکوا پنجاب ڈاکٹر محمد عابد کا فیصل آباد ڈویژن کا سرپرائز وزٹ* جھنگ(۔۔۔۔) جھنگ ڈاکٹر محمد عابد نے فشریز کمپلیکس فیصل آباد کا سرپرائز وزٹ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائیریکٹر فشریز رانا محمد خالد نے انہیں محکمانہ کارکردگی کے بارے میں بریف کیا۔ اپنے اس وزٹ کے دوران ڈائیریکٹر ایکوا ڈاکٹر محمد عابد نے مختلف فش فارموں کی انسپیکشن کےساتھ ساتھ فش کنٹریکٹر سے بھی ملاقات کی اور اُن کے مسائل سُنے۔

اس موقع پر اُنہوں نے ہدایات جاری کیں کہ سپورٹس فشنگ کو فروغ دینے کے لیے شہر کے اندر واقع گورنمنٹ ہمت پورہ فش فارم پر اینگلر حضرات کو تمام بنیادی سہولیات مہیا کی جائیں۔ علاوہ ازیں انہوں نے فش آؤٹ لیٹ کا معائنہ بھی کیا اور انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب ملک میں پروٹین کی کمی کے خاتمے کےلیے پُرعزم ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈائیریکٹر ایکوا پنجاب ڈاکٹر محمد عابد مچھلی کے غیرقانونی شکار کو روکنے میں ذاتی دلچسپی لیتے ہیں اور وہ خود ریڈ پارٹیوں کی قیادت کرتے ہیں۔ اس دفعہ بھی انہوں خود ٹیم کی قیادت کی اور مچھلی کے غیرقانونی شکار کو روکنے کےلیے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کاروائیاں کیں۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مچھلی کی مختلف انواع نہ صرف انسانی غذا کےلیے اہم ہیں بلکہ ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ لہذا غیرقانونی شکار کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

اس کے علاوہ ڈائیریکٹر ایکوا پنجاب ڈاکٹر محمد عابد نے ضلع جھنگ میں تریموں ہیڈورکس پر واقع فش بائیوڈائیورسٹی ہیچری کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب کے قدرتی پانیوں میں مچھلی کی مختلف انواع کا توازن برقرار رکھنے کےلیے بائیوڈائیورسٹی ہیچریوں کا قیام ایک اہم سنگ میل ثابت ہوا ہے۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment