وریام والاجھنگ :حافظ ثاقب سرور ساقی کو امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ منتخب ہونے پر پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ صدر جمعیت اساتذہ ضلع جھنگ ،حافظ شاہد ندیم جنرل سیکرٹری اہلحدیث یوتھ فورس ضلع جھنگ نے انہیں مبارکباد دی،اپنی ٹیم کی مشاورت سے ضلع بھر جلد میں نئی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ

وریام والا،حافظ ثاقب سرور ساقی امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ صدر جمعیت اساتذہ ضلع جھنگ حافظ شاہد ندیم جنرل سیکرٹری اہلحدیث یوتھ فورس ضلع جھنگ نے امیر ضلع جھنگ حافظ ثاقب سرور ساقی سے ملاقات کیا اور انہیں مبارکباد پیش کی –

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر ضلع حافظ ثاقب سرور ساقی نے کہا کہ ان شاءاللہ قیادت کی دی ہوئی ذمہ داری ان شاءاللہ احسن طریقے سے سر انجام دیں گے اور انکے اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے قیادت کے ہر فیصلے کو مقدم سمجھتا ہوں ہم ان شاءاللہ العزیز اپنی ٹیم کی مشاورت سے ضلع بھر میں میٹنگز کریں گے اپنی ٹیم کی مشاورت سے ضلع بھر میں نئی باڈیز تشکیل دیں گے-

اپ جیسے مخلص دوستوں کے ساتھ ملکر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کی ذیلی تنظیمات کو ساتھ لیکر چلنا ہے پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ اور حافظ شاہد ندیم نے کہا کہ ہم کل بھی اپکے ساتھ اور اج بھی الحمدللہ اپکے ساتھ ہے اب ضرورت ہے کہ ہم بلا تفریق ضلع بھر میں ورکر ساتھیوں کے ساتھ رابطہ مہم تیز کریں –

جو کسی مجبوریوں کی وجہ سے جماعت سے دور ہو گئے تھے ہمیں انہیں ساتھ جوڑنا ہوگا ہمیں ذاتی دلچسپی لیکر جماعت کو فعال کرنا ہے اور اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلنا ہے اللہ کریم ہمیں خالصتاً اللہ کی رضا کیلئے دین حنیف کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور جماعت کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے آمین-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment