جھنگ ( ) ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کے احکامات پر ڈی پی او آفس میں موک ایکسرسائز کا انعقاد. موک ایکسرسائز میں پولیس کے دستوں، ایلیٹ فورس، ریسکیو 1122, بم ڈسپوزل اسکواڈ و دیگر سکیورٹی افسران کی شرکت .
موک ایکسرسائز میں دہشت گردوں کے فرضی حملے کو ناکام بنا کر انہیں منطقی انجام تک پہنچایا اور باحفاظت انخلا ، محفوظ مقام پر منتقلی اور طبی امداد فراہم کرنے کے حوالے سے مشقیں کی گئیں ۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ فرضی مشقوں کا مقصد کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے فورس کو الرٹ رکھنا –
مختلف اداروں کے باہمی تعاون اور کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں رسپانس ٹائم کو بہتر بنانا ہے ۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ سپروائزری افسران پولیس افسران کو مزید الرٹ اور چوکس رہنے کی تاکید کریں اور شہر بھر میں موثر گشت کو یقینی بنائیں ۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +