جھنگ( ) ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کے احکامات پر منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں جاری ۔ پولیس تھانہ کوتوالی نے مخبر کی اطلاع پر تین منشیات فروش پانچ کلو گرام سے زائد چرس سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلئے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جھنگ کے احکامات پر پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ پولیس تھانہ کوتوالی نے مخبر کی اطلاع پر تین منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے پانچ کلوگرام سے زائد چرس برآمد کرلی ۔ گرفتار ملزمان میں غلام مرتضی ، عمران اور عرفان شامل ہیں جنکے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ۔ ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے کوتوالی پولیس کو شاباش دیتے ہوئے منشیات فروشوں کے خلاف مزید کریک ڈاؤن کی ہدایت کیں ۔
ڈی پی او کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں کے خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی ۔ نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے محفوظ رکھنے کیلئے سوسائٹی اپنی ذمہ داری نبھائے۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ منشیات فروشوں کی سزایابی کو یقینی بنانے کیلئے غیر معمولی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +