حویلی بہادر شاہ( پیر سید طارق شاہ) صاف شفاف پانی کے فلٹر پلانٹ لگوانے کی ٹیم تشریف کی حویلی بہادر شاہ آمد، بیماریوں کی جڑ ہمارے نل اور ہماری موٹر کا پانی کم بور ہونے کی وجہ سے بہت خراب أرہے ہیں۔
لہٰذا ان کی بور جب بھی کروائیں تو 120 یا 130 فٹ لازمی کروائیں۔ اسی موقع پر مہر محمد حسین دیراج ایڈووکیٹ جھنگ۔ملک محمد ارشاد انچارج ایکوا کمپنی فلٹر پلانٹ جھنگ۔قاری محمد کامران حیدر ٹوبہ ٹیک سنگھ اور قاری محمد ندیم بولڈ نیوز HD بیوروچیف و CID کے رپورٹر موجود تھے۔
اس موقع پر انچارج ملک ارشاد حسین نے میڈیا کے رپورٹر پیر سید محمدطارق شاہ سے کہتے ہوۓ کہا کہ ہم ایک فلاحی و اصلاحی کام کرنے کیلیۓ پانی کے صاف شفاف فلٹر پلانٹ کم سے کم قیمت پر دن ہو یا رات ہمہ وقت کوشاں ہیں۔ حالانکہ اتنی کم قیمت پر کوئی مدرسہ سکول مسجد یا گھریلو جو چھوٹے فلٹر پلانٹ ہوں وہ کوئی نہیں لگاتا یہ ہمارا دعویٰ ہے۔
الحمداللہ ہم اپنے معیار کو برقرار رکھتے ہوۓ یہاں شاہ صاحب کی بیٹھک میں تشریف لاۓ۔ اور بہت سے گھروں کا پانی چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ یہاں کا پانی بہت خراب اور آلودہ ہے.اس لیۓ بیماریوں میں اضافہ ہورہا ہے۔
خاص طور پر چھوٹے بچوں اور بزرگوں کے پیٹ کی بیماریاں پھیپھڑوں اور گردوں وغیرہ کی بیماریوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ اس لیۓ ہماری گزارش ہے کہ ہر فرد اپنے گھر میں چھوٹے فلٹر پلانٹ کو ضرور لگواۓ۔ اور اپنی اور اپنے بچوں کی زندگی کو خوشحال بنائیں۔
تو اس موقع پر شاہ صاحب نے انچارج ملک ارشاد صاحب سے وعدہ کیا کہ میں عنقریب فلٹر پلانٹ لگوانے کی کوشش کرتا ہوں۔اور اس کے علاوہ اس علاقہ سے جن کو ارجنٹ فلٹر پلانٹ لگوانے کی ضرورت ہے وہ کافی سارے کسٹمر ان کو دیے۔ اورجاتے جاتے میٹنگ کے اختتام پر ملک و افواج کی سلامتی کی دعا کروائی۔
جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +