جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) ڈی پی او جھنگ کی تھانہ جھنگ سٹی میں کھلی کچہری، منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں کمی پر شہریوں کا خراج تحسین، رپورٹ حکیم طاہر محمود جنجوعہ ،ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی

جھنگ ( شیخ غلام مصطفیٰ )ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی تھانہ سٹی میں کھلی کچہری .عوامی مسائل کے فوری اور موثر حل کیلئے پولیس افسران کو موقع پر احکامات جاری

. تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت تھانہ سٹی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور عوامی مسائل کے فوری اور موثر حل کیلئے پولیس افسران کو موقع پر احکامات جاری کئے ۔

ڈی پی او نے شہریوں سے منشیات فروشی کی صورتحال اور ٹاؤٹوں کی مداخلت کے بارے استفسار بھی کیا ۔ شہریوں نے کھلی کچہری میں پولیس کی جرائم کے خلاف موثر کارکردگی کو سراہتے ہوئے اعتماد کا اظہار کیا ۔

اس موقع پر ڈی پی او نے سٹی ایریا میں ٹریفک کے مسائل پر لائحہ عمل ترتیب دینے کے احکامات بھی جاری کئے ۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ منشیات فروشی کے خاتمے کیلئے جھنگ پولیس موثر کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے۔

جرائم کے خاتمے کیلئے سوسائٹی کے تمام طبقات کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کو انصاف کی بروقت فراہمی اور پبلک سروس ڈلیوری میں مزید بہتری کیلئے اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں ۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment