جھنگ( ) پارکو پائپ لائن سے تیل چوری میں ملوث چار رکنی گینگ گرفتار ۔ ملزمان تھانہ موچیوالا کے علاقہ میں پارکو پائپ لائن سے تیل چوری کی وارداتوں کا ارتکاب کرتے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ موچی والا نے پارکو پائپ لائن سے تیل چوری کرنے والا چار رکنی گینگ گرفتار کرلیا ۔
گرفتار ملزمان میں علی حسن ، ناصر ، غلام رسول اور احسان الحق شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ ملزم احسان الحق اور علی حسن بالترتیب تیل چوری اور ڈکیتی سمیت 14 اور 23 سنگین وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہیں ۔ پولیس افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کا کہنا تھا کہ سرکاری املاک اور قومی وسائل کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ گرفتار ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائیگا۔ ڈی پی او نے پارکو پائپ لائن کی حفاظت کیلئے پولیس افسران کو پائپ لائن کے اطراف سرچ آپریشن کے بھی احکامات جاری کئے ۔