جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) تھانہ کوتوالی کی بڑی کاروائی، محبت کے جھانسے میں پھنسا کر برہنہ وڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا گروہ گرفتار ،بھاری رقم برآمد

جھنگ ( )علاقہ تھانہ کوتوالی سے ھنی ٹریپ گینگ دھر لیا گیا، دو خواتین سمیت تین ملزمان گرفتار . یاسمین، رضیہ اور حسنین نامی ملزمان کے خلاف تھانہ کوتوالی میں مقدمہ درج کر لیا گیا .

تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ کوتوالی سے ھنی ٹریپ گینگ دھر لیا گیا، دو خواتین سمیت تین ملزمان گرفتار . سادہ لوح شہریوں سے شاطرانہ چالوں کے ذریعے لوٹی گئی ایک لاکھ پچاس ہزار روپے نقدی برآمد کرکے ملزمان یاسمین ، رضیہ اور حسنین کے خلاف تھانہ کوتوالی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ملزمان نے مبینہ طور پر رمضان نامی شہری کو ٹریپ کیا اور نشہ آور شئے پلا کر برہنہ ویڈیو بنائی، چار لاکھ کا مطالبہ کرتے ہوئے زدوکوب بھی کیا ۔

گرفتار ملزمان سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔ ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کا کہنا تھا کہ حقائق کی روشنی میں ملزمان کی سزایابی یقینی بنائی جائے گی ۔ شہری محتاط رہیں، کسی کے فریب میں نہ آئیں۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment