جھنگ (عرفان حیدر سیال / بیوروچیف ): ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جھنگ نے معروف ماہر تعلیم سید ماجد زماں ایگزیکٹو ڈائریکٹر گیریژن سکولز سسٹم جھنگ کو لیگل امپاورمنٹ کمیٹی ضلع جھنگ کا ممبر مقرر کردیا ہے.

سیدماجد زماں ایگزیکٹو ڈائریکٹر گیریژن سکولز کو ممبر لیگل امپاورمنٹ کمیٹی جھنگ مقرر کردیا گیا
جھنگ (عرفان حیدر سیال / بیوروچیف ): ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جھنگ نے معروف ماہر تعلیم سید ماجد زماں ایگزیکٹو ڈائریکٹر گیریژن سکولز سسٹم جھنگ کو لیگل امپاورمنٹ کمیٹی ضلع جھنگ کا ممبر مقرر کردیا ہے ۔ مذکورہ پانچ رکنی ڈسٹرکٹ لیگل امپاورمنٹ کمیٹی ضلع جھنگ جس کے چیئرمین ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جھنگ ہیں کے دیگر ممبران میں ڈپٹی کمشنر جھنگ ، سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل جھنگ اور صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جھنگ شامل ہیں جبکہ اب سید ماجد زماں کو بھی اس کمیٹی کا رکن نامزد کیا گیا ہے ۔ دریں اثنا جھنگ کے مختلف عوامی ، سیاسی ، سماجی ، تعلیمی حلقوں نے ممتاز ماہر تعلیم اور سماجی شخصیت سید ماجد زماں کو بطور ممبر ڈسٹرکٹ لیگل امپاورمنٹ کمیٹی جھنگ اہم ذمہ داری ملنے پر مبارکباد پیش کی ہے اور اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کی احسن انداز میں سرانجام دہی کیلئے تمام صلآحیتیں بروئے کار لائیں گے اور ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے اس پر پورا اترنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی ۔۔

Leave a Comment