جھنگ : ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کے احکامات پر پتنگ بازی کے خلاف تعلیمی اداروں میں خصوصی مہم جاری ۔ ایس ایچ او تھانہ کوتوالی شاہد امیر نے نجی سکول میں بچوں کو پتنگ بازی جیسی جان لیوا تفریح کے بارے میں آگاہی دی ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کے احکامات پر پتنگ بازی کے خلاف تعلیمی اداروں میں خصوصی مہم جاری ہے ۔ ایس ایچ او تھانہ کوتوالی شاہد امیر نے نجی سکول میں بچوں کو پتنگ بازی جیسی جان لیوا تفریح کے بارے میں آگاہی دی ۔
سکول انتظامیہ نے آگاہی مہم کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے جھنگ پولیس کی کاوشوں کو سراہا ۔ پتنگ بازی کے خلاف جاری مہم کے حولے سے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ قانون شکنوں کی پکڑ دھکڑ کیساتھ ساتھ بچوں کو پتنگ بازی کے نقصانات کے بارے سنسٹائز کیا جارہا ہے۔
شہری قیمتی انسانی زندگی کے تحفظ کیلئے قانون کی پاسداری کریں اور والدین اور اساتذہ آگاہی میں حصہ لیں۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، پتنگ سازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +