وریام والاجھنگ(شیخ غلام مصطفیٰ)ینگ سٹوڈنٹس فاؤنڈیشن ضلع جھنگ کے زیر اہتمام 5فروری یوم یکجہتی کشمیر ریلی انگلش شوز سنٹر ٹوبہ روڈ وریام والا سےنکالی گئی، جس میں تاجر برادری اور تمام مکاتب فکر کے علماء کرام ذمہ داران نے شرکت کی، ہمارے دل کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، کشمیر کی آزادی تک آواز بلند کرتے رہیں گے، شرکاء کا خطاب، رپورٹ حکیم طاہر محمود جنجوعہ

وریام والا،ینگ سٹوڈنٹس فاؤنڈیشن ضلع جھنگ کے زیر اہتمام 5فروری یوم یکجہتی کشمیر ریلی انگلش شوز سنٹر ٹوبہ روڈ وریام والا تحصیل شورکوٹ سےنکالی گئی جس میں تاجر برادری اور تمام مکاتب فکر کے علماء کرام ذمہ داران نے شرکت کی –

جس میں خصوصی شرکت بانی و چیئرمین مولانا اسامہ احمد سیال مہر نورزمان سپرا امیر جماعت غرباء اہلحدیث ضلع جھنگ حکیم طاہر محمود جنجوعہ صدر انجمن تاجران وریام والا مولانا عمر فاروق لڈیانہ سیال خطیب مرکزی جامع مسجد رحمانیہ اہلحدیث وریام والا حافظ محمد وارث نوری مدرس جامعہ مسجد وقف یسینی وریام والا حافظ عبد الباسط جنجوعہ سرپرست اعلیٰ ینگ سٹوڈنٹس فاؤنڈیشن –

ضلعی صدر میاں عبداللہ عاصم جنجوعہ مولانا محمد محسن جنجوعہ ملک محمد عامر حاجی ملک سعید احمد محمد عرفان عرف شانہ تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والوں نےخطابات فرمائے شرکاء نے اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار ہمدردی کیلئے ریلی نکالی اور اپنی ذمہ داری کا ثبوت دیامقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیر ایک جنت نظیر وادی ہے جسے ہم کسی طرح بھول نہیں سکتے ہمارے دل کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ایک دن ائے گا کشمیر ازاد ہو کررہے گا-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment