جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) پنجاب ٹیچرز یونین جھنگ کے زیر اہتمام تقریب حلف وفاداری ابراہیم میرج ہال اینڈ ریسٹورنٹ میں منعقد ہوئی، جس کے مہمان خصوصی چیف ایگزیکٹو آفیسر تنویر احمد غزالی اور سید فخر علی شاہ جنرل سیکرٹری بیس بال فیڈریشن پاکستان تھے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر تنویر احمد غزالی نے پنجاب ٹیچرز یونین کے عہدے داران کو انتظامیہ اور اساتذہ کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کی نصیحت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب صدر ملک عمر حیات حسام نےمرکزی قیادت کے بھرپور اعتماد کا شکریہ ادا کیا، رپورٹ شیخ عرفان حیدر

پنجاب ٹیچرز یونین تحفظ حقوق اساتذہ کی واحد علمبردار تنظیم ہے چوہدری محمد بشیر وڑائچ
جھنگ (شیخ عرفان حیدر سے )
پنجاب ٹیچرز یونین جھنگ کے زیر اہتمام تقریب حلف وفاداری ابراہیم میرج ہال اینڈ ریسٹورنٹ میں منعقد ہوئی، جس کے مہمان خصوصی چیف ایگزیکٹو آفیسر تنویر احمد غزالی تھے اور سید فخر علی شاہ جنرل سیکرٹری بیس بال فیڈریشن پاکستان تھے-

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر تنویر احمد غزالی نے پنجاب ٹیچرز یونین کے عہدے داران کو انتظامیہ اور اساتذہ کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کی نصیحت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب صدر ملک عمر حیات حسام نےمرکزی قیادت کے بھرپور اعتماد کا شکریہ ادا کیا –

سید فخر علی شاہ جنرل سیکرٹری پاکستان بیس بال فٹیشن نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ اساتذہ کمیونٹی کے اختصاصی مسائل کے حل کے لیے ہمہ وقت حاضر ہیں ان کے علاوہ دیگر مقررین میں مہر محمد شریف ضلعئی نائب صدر ،سید شہرواعلی شاہ سینئر نائب صدر اظہر عباس یونین لیڈر ظفر اقبال حیدری سابقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر سکینڈری، سخاوت عباس گوہر تحصیل نائب صدر، امجد حسین خان ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر ایلیمنٹری ،محترمہ نسرین عبداللہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر ایلیمنٹری/ زنانہ جھنگ نے اپنے اپنے پرخلوص جذبات کا اظہار کیا –

ضلعی سرپرست اعلی حاجی شمشاد حسین نے نو منتخب عہدے داران کو مبارکباد دی اور ان کی کامیابی کے لیے دعا کروائی نو منتخب ضلعی باڈی سے مرکزی صدر چوہدری محمد بشیر وڑائچ نے حلف لیا اسی طرح ایگزیکٹو باڈی سے نو منتخب صدر ملک عمر حیات حسام نے حلف وفاداری لیا –

تحصیل باڈی سے ضلعی سرپرستی اعلی حاجی شمشاد حسین نے حلف وفاداری لیا اسی طرح سٹی باڈی سے صدر پنجاب ٹیچر یونین چنیوٹ نذر حسین چچکانہ نے حلف لیا فیمیل ونگ سے ضلعی چیئرمین مہر فیاض حسین سیال نے حلف لیا –

تقریب میں محترمہ ناصرہ پروین ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر سکینڈری جھنگ، مہر آصف سیال ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر سکینڈری، خالد محمود سرگانہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر ایلیمنٹری، محترمہ مہوش عارف ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر زنانہ،شبر عباس ڈپٹی ڈائریکٹر ظفر اقبال اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ظفر احمد اسسٹنٹ ڈائریکٹر مہر اصغر علی کوڑیانہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور اساتذہ کی کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب کے اختتام پر مہمانوں کو پرتکلف ضیافت دی گئی-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment