جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) ڈی ایس پی رائے سیف اللہ بھٹی کے والد محترم کی رسم قل خوانی ادا کر دی گئی، پنجاب بھر سے معزز مہمانوں کی شرکت، مرحوم محمد امیر خان بھٹی کی شخصیت کے بہت سے پہلوؤں کو لوگ یاد کرکے آبدیدہ ہو گئے، رپورٹ مہر خالد وجھلانہ سینئر صحافی

جھنگ ۔مہرخالد وجھلانہ سے۔علاقہ کی معروف شخصیت ستھی رائے محمد امیر خان بھٹی کی رسم قل خوانی گزشتہ روزان کے آبائی گھر سجاولےوالانزد عنائت پور بھٹیاں تحصیل لالیاں میں اداکردی گئی ملازمین سمیت علاقہ کی عوام غم سے نڈھال ملازمین تعریفی الفاط کہتے ہوئے روپڑتےتھے-

تفصیلات کے مطابق سابق ڈی ایس پی سٹی سرکل ۔صدر سرکل پٹرولنگ جھنگ حال تعینات ڈی ایس پی صدر سرکل قصور رائےسیف اللہ بھٹی کے والد محترم ہردل عزیز شخصیت ملنسار غریب پرور ستھی رائے محمد امیر خان بھٹی 79 برس کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے سے گزشتہ روز اپنے خالق حقیقی سے جاملے مرحوم کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی علاقہ میں کہرام مچ گیامرحوم کی رسم قل خوانی بھی گزشتہ روز اداکردی گئی تھی-

رسم قل خوانی میں ضلع جھنگ ضلع چنیوٹ فیصل آباد لاہور قصور سرگودھا سمیت پنجاب بھر سے سیاسی قائدین ججز وکلاء آفیسران و ملازمین روحانی شخصیات سمیت صحافی برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی-

مرحوم نہ صرف برادری میں پاپولرتھے بلکہ غریب پرور ملنسار عوام کے درددل رکھنےوالےتھےاس موقع پر میڈیا نمائندگان کو بتاتے ہوئے ملازمین روپڑےکہ ہمارے سرسےباپ کاسایہ چلاگیاہےہراتوار کو مرحوم جب پنجائیت لگاتے تھے –

زندگی بھر کوئی غلط فیصلہ نہیں کیا پوری ایمانداری کے ساتھ فیصلہ کرتے تھے آج بھی ہرآنکھ اشکبار ہےعلاقہ کی عوام اورغربآ کی دعائیں آج بھی مرحوم کے ساتھ ہیں ملازمین کامزیدکہناتھاکہ مرحوم کی ہمیں پیارسےبلانےوالےآوازیں آج بھی ہمارے کانوں میں گونج رہی ہیں-

مرحوم اپنے اکلوتے بیٹے ڈی ایس پی صدر سرکل قصور رائے سیف اللہ بھٹی سے بہت پیار کرتے تھے ہر اتوار کو چھٹی والے دن پنجائیت میں ساتھ بیٹھاتےتھے ہرغریب امیر کےدکھ سکھ میں خود شرکت کرتے تھے علاقہ کی عوام کاکہناتھاکہ ایسےچراغ صدیوں بعد جلتےہیں-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment