جھنگ (ڈپٹی بیوروچیف مہر علمدار نول سے)ڈی پی او جھنگ کیپٹن(ر) بلال افتخار کیانی کے احکامات پر اور ایس ایچ او تھانہ وریام انسپیکٹر نور خان بلوچ کی ہدایت پر چوکی انچارج مہر آصف نواز انجم کی دبنگ کاروائی مخبر کی اطلاع پر دوران گشت ملزم عمردراز عرف ببو ولد نصرت قوم کمیانہ سکنہ موضع گلمالہ سے ایک کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد مقدمہ درج کرکے حوالات بند کردیا –
میڈیا سے گفتگو کرتے آصف نواز کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے اور ان کے سہولت کاروں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جاۓ گی۔ معاشرے سے منشیات جیسی لعنت کے خاتمے کے لئے پولیس مکمل طور پر متحرک ہے۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +