شور کوٹ ، حافظ شاہد ندیم صدر اہلحدیث یوتھ فورس ضلع جھنگ زبیر اقبال چیمہ ضلعی جنرل سیکرٹری اہلحدیث یوتھ فورس ضلع جھنگ کے اعزاز میں اہل حدیث یوتھ فورس تحصیل شورکوٹ کا ماہانہ اجلاس فوڈ ویلج ریسٹورنٹ شورکوٹ میں منعقد ہوا جس میں اراکین کابینہ نے پھرپور شرکت کی-
اور نئے نامزد ہونے والے صدر اہلحدیث یوتھ فورس ضلع جھنگ حافظ شاہد ندیم جنرل سیکرٹری اہل حدیث یوتھ فورس ضلع جھنگ زبیر اقبال چیمہ تحصیل صدر اہلحدیث یوتھ فورس تحصیل شورکوٹ حافظ تنویر احمد ساجد سابق صدر اہلحدیث یوتھ فورس تحصیل شورکوٹ حافظ محمد عمران سیال کو بڑے ادب واحترام سے پھولوں کے ہار ڈالے گئے-
اور شرکا پرپھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے انکا شاندار پرتپاک استقبال کیا گیا اور ان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیاگیا.جہاں پر اراکینِ کابینہ ثاقب سلطان چیمہ حافظ اشرف غیور حافظ قیصر عباس حافظ عاصم سہیل خان بیگ حافظ زاہد اقبال شفیق الرحمن انقلابی اکرام رحمانی واصب سلطان چیمہ عامر کلیم رمضان احسن بلال رمضان کی مکمل ٹیم موجود تھی-
جہاں پر مہمانوں کیلئے ضیافت کا اہتمام کیا گیا حافظ شاہد ندیم صدر اہلحدیث یوتھ فورس ضلع جھنگ زبیر اقبال چیمہ ضلعی جنرل سیکرٹری حافظ تنویر احمد ساجد اور دیگر نئے منتخب ذمہ داران نے شور کوٹ کے ذمہ داروں کا شکریہ ادا کیا –
کہ انہوں نے ہمیں عزت بخشی پیار دیا اللہ سے دعا گو ہیں کہ عظیم رحیم شفیق بادشاہ ہمیں خلوص نیت سے جماعتی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھانے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیں توفیق دے کہ ہم بلا تفریق ضلع بھر میں جماعتی مظم قائم کرکے اپنی ذمہ داری کا ثبوت دیں اللہ کریم ہم سب کو اللہ کی رضا کیلئے دین حنیف کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +