جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) پاکستان ریلوے ٹریفک یارڈ سٹاف ایسوسی ایشن جھنگ سے مرکزی سیکرٹری جنرل ظفر خان بلوچ کی قیادت میں دنیا پور ڈویژنل صدر سردار عابد خان بلوچ کی الوداعی پارٹی میں شرکت، قافلہ میں ضلع جھنگ کے اسٹیشن ماسٹر سمیت دیگر بھی شامل،مہمانوں کا بھر پور استقبال، رپورٹ انور علی جاوید بیوروچیف جھنگ آن لائن نیوز

جھنگ سے آج پاکستان ریلوے ٹریفک یارڈ سٹاف ایسوسی ایشن کا قافلہ جھنگ ریلوے اسٹیشن سے مرکزی سیکرٹری جنرل ظفر خان بلوچ کی قیادت میں دنیا پور ڈویژنل صدر سردار عابد خان بلوچ کی الوداعی پارٹی میں شرکت کرنے کے لیے روانہ –

جس میں اسٹیشن ماسٹر ٹھٹھہ ماہلہ چوہدری بشیر احمد اسٹیشن ماسٹر مدو کی مہر جاوید احمد سپرا اسٹیشن ماسٹر سلانوالی رانا خالد محمود اسٹیشن ماسٹر جھنگ صدر رانا انور اے ایس ایم جھنگ سٹی رانا ناصر پوانٹس مین ابرار احمد خان بلوچ گیٹ مین محمد رمضان گیٹ مین افتخار احمد پوانٹس مین محمد شمشاد گجر پوانٹس مین عاصم جاوید گجر گیٹ مین ظفر اقبال سیال شامل قافلے نے جھنگ کی-

روایات کو برقرار رکھتے ہوئے الوداع ہونے والے سردار عابد خان بلوچ کو تحفے تحائف پیش کرتے ہوئے نوٹوں کے ہار پہنائے پاکستان ریلوے ٹریفک یارڈ سٹاف ایسوسی ایشن کے ڈویژنل صدر سردار عابد خان بلوچ کی ریٹائرمنٹ پارٹی میں ملک بھر کے طول و عرض سے ورکروں نے شرکت کی-

جس میں مہمان خصوصی ڈپٹی ڈی ایس ریلوے جناب شاہد رضا صاحب نے خصوصی شرکت کی ان کے ساتھ ساتھ چیف آرگنائزر محمد صابر تنولی کراچی ڈویژن حاجی امانت علی مرکزی صدر لاہور ڈویژن سردار امجد علی موکل کی قیادت میں لاہور ڈویژن کے ساتھیوں نے شرکت کی شرکاء نے اس پروگرام میں سردار عابد خان بلوچ کی مثالی 41سالہ سروس کی تعریف کرتے ہوئے ریلوے مزدوروں کے لیے مسیحا کا خطاب بھی ملتان ڈویژن کے ڈویژنل چیف آرگنائزر ملک رشید احمد محمد حنیف پیر زادہ سرپرست اعلیٰ آختر خان گرمانی جناب عظیم لیڈر ظفر اقبال جوئیہ مزدور رہنما سید شجاعت حسین شاہ صاحب نے پروگرام کو چار چاند لگائے –

اور مہمانوں کی خوب مہمان نوازی کی پروگرام کے سٹیج سیکرٹری ٹرین منیجر عابد حسین عابد نے بہت اچھے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دینے آخر میں ڈویژنل صدر سردار عابد خان بلوچ نے پارٹی میں شرکت کرنے والے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا پاکستان ریلوے ٹریفک یارڈ سٹاف ایسوسی ایشن کی قیادتِ اور ورکروں اسٹیشن ماسٹر گروپ کے تمام لوگوں نے عظیم قائد کی پارٹی میں شرکت کر کے ریٹائرمنٹ پر جانے والے ساتھی کی خوب حوصلہ افزائی کی
رپورٹ انور علی جاوید بیوروچیف جھنگ آن لائن نیوز-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment