حویلی بہادر شاہ: ایپل گروپ آف سکول حویلی بہادر شاہ میں سالانہ رزلٹ نرسری تا مڈل کلاس کے طلبا اور طالبات کا رزلٹ اناؤنس کیا گیا جس میں ایپل گروپ آف سکول میں بچوں کے والدین نے شرکت کی پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا۔
بعد میں نعت رسول پیش کی گئی اور بچوں نے مختلف ٹیبلوز سے تقریب کو خوبصورت بنایا جس میں والدین کی عظمت اور نماز کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔۔ اس تقریب میں مہمان خصوصی ہیڈ مسٹریس اینڈ سینیئر سٹاف ممبران گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول حویلی بہادر شاہ شامل تھے اور اس کے علاؤہ اہلیان علاقہ سے کچھ اہم شخصیات شامل نے بھی شرکت کی۔
معزز مہمانوں کی پروگرام میں شرکت نے پروگرام کو پروقار بنایا اور بچوں میں باقاعدہ انعامات تقسیم کیے گئے ۔بعد میں ٹیچرز کو اچھی کارکردگی پر اسناد سے نوازہ گیا ۔
ڈائریکٹر سر محسن وقاص
پرنسپل سر علی جان سلطان
ایڈمن محمد عمران
رپورٹ بیوروچیف انور علی جاوید جھنگ آن لائن نیوز
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +