شور کوٹ(ضیغم عباس عاجز سے)ملک ظفر عباس ایس پی انویسٹیگیشن جھنگ سے صدر جناح پریس کلب حاجی سید عون رضا کاظمی کی ملاقات
تفصیلات کے مطابق حاجی سید عون رضا کاظمی صدر جناح پریس کلب شورکوٹ کی ایس پی انویسٹیگیشن جھنگ سے ملاقات مختلف امور پر تبادلہ خیال اس موقع پر ایس پی انویسٹیگیشن ملک ظفر نے صدر جناح پریس کلب شورکوٹ حاجی سید عون رضا کاظمی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جناح پریس کلب شورکوٹ نے ہمیشہ ایمانداری اور دیانتداری سے اپنی رپورٹنگ کی ہے-
اور تمام تر جرائم کرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لیے پولیس کے ساتھ آپ نے اچھا کردار ادا کیا ہے اور امید کرتے ہیں کہ انشاءاللہ اسی طرح آپ پولیس کے ساتھ تعاون کرتے رہیں گے جھنگ پولیس میں امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں کوشاں ہیں۔تھانہ کینٹ،تھانہ شورکوٹ،اور تھانہ وریام کے علاقے میں کرائم کنٹرول کرنے میں ایس ایچ او صاحبان کرائم جرائم منشیات فروش پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی کرنے میں مصروف عمل ہیں –
اس موقع پر صدر جناح پریس کلب کا کہنا تھا کے ہم نے ہمیشہ پولیس اور اداروں کے ساتھ رہے ہیں اور اس پر ہم مثبت رپورٹ کرتے رہیں گے-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 03417886500