شور کوٹ ، مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ کے قائدین مولانا رفیق شورکوٹی ضلعی سرپرست اعلیٰ مرکزیہ حافظ ثاقب سرور ساقی امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ خان طاہر خان سلفی ضلعی ناظم اعلیٰ حافظ شاہد ندیم صدر اہلحدیث یوتھ فورس ضلع جھنگ حکیم طاہر محمود جنجوعہ صدر جمعیت اساتذہ ضلع جھنگ شیخ شاہد اقبال ناظم اطلاعات مرکزییہ حافظ عبد الباسط جنجوعہ نائب صدر اہلحدیث یوتھ فورس ضلع جھنگ نے جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک میں بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے پاکستان کی سلامتی کیخلاف ایک گہری سازش قرار دیا ہے-
مولانا حامد الحق حقانی کی شہادت پر ملک دشمن عناصر کی بزدلانہ سازش ہے ملک میں امن و امان کو خراب کرنے کی بھیانک سازش ہے ایسے شرپسند ملک دشمن ہیں مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ کے جملہ ذمہ داران مولانا شہید کے جملہ پسماندگان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے شہید کےلئے دعائے مغفرت اور ملکی سلامتی کےلئے دعا کرتے ہیں اللہ کریم ملک دشمن عناصر کو نست ونابود فرمائے اور وطن عزیز کو امن کا گہوارہ فرمائے آمین-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک
#نیوز #بریکنگ نیوز #پنجاب #پاکستان #اکوڑہ خٹک#مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ #جھنگ