جھنگ (ڈسٹرکٹ بیورو چیف سید محسن علی شاہ) سیاسی وسماجی شخصیت سید جواد بخاری نے ورلڈ فاریسٹ ڈے کے حوالے سے کہا ہے کہ اس بار بھی مون سون میں پودے لگانے چاہیے زیادہ سے زیادہ پودے لگانے چائیے تاکہ آنے والی نسلوں کے لیے فائدہ مند ہوگے ویسے بھی سرسبز درخت ماحولیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کی لپیٹ میں ہے جس سے پاک اور سرسبز بنانا ناگزیر ہوچکا ہے-
انہوں نے مزید کہا کہ اب وقت آ چکا ہے کہ ہم سب شجر کاری مہم کے کلچر کو فروغ دیں یہ بارشوں کا بہت بڑا وسیلہ ہیں جن سے دھرتی کی آبیاری ہوتی ہے۔ یہی بارشیں موسمی اعتدال کا باعث بنتی ہیں۔
اللہ نے مخلوقات اور دیگر مظاہرِ کائنات کی تخلیق کو اس طرح مربوط کیا ہے کہ یہ سلسلہ بغیر کسی رکاوٹ کے جاری چلا آرہا ہے۔ اللہ نے انسان کو نباتات کے پھلنے پھولنے کا ذریعہ بنایا ہے، جس کی وجہ سے فضا میں توازن قائم ہے۔
جدید تحقیق کے بعد ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر فضا میں کاربن کے اخراج کی مقدار بڑھتی رہی تو غذاوں کی تاثیر تبدیل ہو جائے گی۔ پھلوں اور سبزیوں کی غذائیت کھو جائے گی۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ماحول دوست سرمایہ کاری کریں