پنجاب فوڈ اتھارٹی جھنگ
ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی خصوصی ہدایات پر ماہ رمضان المبارک میں ملاوٹ و جعلساز مافیا کیخلاف کاروائیاں تیز
فوڈ سیفٹی ٹیم کا اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمر سرور اور ڈپٹی ڈائریکٹر (آپریشنز) عدنان حیدر کی سربراہی میں جعلی و غیر معیاری جوس بنانے والے یونٹ پر چھاپہ
ملزمان ممنوعہ اجزاء سے بچوں کے لئے استعمال ہونے والے غیر معیاری جوس بناتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے
غیر معیاری و مضر صحت جوس کو مختلف برانڈز کی پیکنگ میں پیک کیا جارہا تھا
یونٹ سیل، پروڈکشن اصلاح تک بند، اور ملزمان کیخلاف مقدمہ درج
21 ہزار 60 پیکٹس پر مشتمل 1300 لیٹر جعلی و مضر صحت جوس موقع پرہی تلف
مختلف برانڈز کا 200 کلو پیکنگ میٹیریل بھی موقع پر ہی ضبط
ماہ رمضان المبارک میں ملاوٹ و جعلساز مافیا کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے خصوصی ٹیمز تشکیل دی گئی ہیں۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید
عوام تک معیاری خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید