معروف ڈاکٹر اور سیاسی و سماجی شخصیت کا بیٹا حالت روزہ میں حرکت قلب بند ہونے پر خالق حقیقی سے جا ملے ، حاشر حسین حافظ قرآن ہونے کے ساتھ ساتھ ایم بی بی ایس تھرڈ ائیر کے طالب علم بھی تھے ۔ المناک موت پر ان کے گھر لوگوں کا تانتا بندھ گیا اپنے پرائے سبھی دھاڑیں مار مار کر رونے لگے

سندیلیانوالی کے معروف ڈاکٹر اور سیاسی و سماجی شخصیت کا بیٹا حالت روزہ میں حرکت قلب بند ہونے پر خالق حقیقی سے جا ملا ۔

سندیلیانوالی کے سینئر موسٹ ڈاکٹر اور سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد رمضان چوہدری کے صاحبزادے حاشر حسین حرکت قلب بند ہونے سے حالت روزہ میں جاں بحق ہو گئے ۔

حاشر حسین حافظ قرآن ہونے کے ساتھ ساتھ ایم بی بی ایس تھرڈ ائیر کے طالب علم بھی تھے ۔ اس المناک موت پر ان کے گھر لوگوں کا تانتا بندھ گیا اپنے پرائے سبھی دھاڑیں مار مار کر روتے رہے ۔

جواں سالہ بیٹے کی موت پورے خاندان پر بجلی بن کر گری ۔ مرحوم کا نماز جنازہ دربار عالیہ قطبیہ پر پڑھایا گیا جس میں علاقہ بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔

جنازے کے موقع پر صابر شاکر اور شریف النفس والد کے ضبط کے بندھن اُس وقت ٹوٹ گئے جب ان کی ایک نظر اپنے سب سے چہیتے اور پیارے بیٹے کے چہرے پر پڑی ۔ ڈاکٹر حافظ حاشر کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سندیلیانوالی کے قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment