جھنگ(رانا فیصل اقبال)*پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 جھنگ نے عید تعطیلات کے دوران مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 900 افراد کو ریسکیو کرکے ہسپتال منتقل کیا. 11 افراد جانبحق ہوئے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میاں محمد اشفاق

*پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 جھنگ نے عید تعطیلات کے دوران مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 900 افراد کو ریسکیو کرکے ہسپتال منتقل کیا. 11 افراد جانبحق ہوئے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میاں محمد اشفاق

*جھنگ (ریسکیو ذرائع):* دن ہو یا رات، آندھی ہو یا طوفان، حادثہ ہو یا سانحہ، زلزلے ہو یا آگ، ریسکیو 1122 ہر دم تیار کے ماٹو سے کام کرنے والے ادارے نے عید تعطیلات کے دروان عوام الناس کی بھرپور خدمت کی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میاں محمد اشفاق نے عید کے پہلے دوسرے اور تیسرے روز کی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122 جھنگ کو اس دوران 872 ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں جن میں 153روڈ ٹریفک حادثات،667 میڈیکل ایمرجنسیز، 05 فائر ایمرجنسیز، 19 کرائم ایمرجنسیز، اور 28 دیگر ایمرجنسیز شامل ہیں۔ریسکیو1122 جھنگ نے ان ایمرجنسیز پر رسپانس کرتے ہوئے 900 افراد کو ریسکیو کرکے ہسپتال منتقل کیا اور 549 افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ 11 افراد مختلف واقعات میں جان کی بازی ہار گئے روزانہ ایمرجنسی کال کا تناسب 291 رہا جن پر ریسکیو1122 نے ایمرجنسیز پر ایوریج کال کا ریسپانس ٹائم 8.81 منٹ رہا
*

*رپورٹ*
*محمد زبیر*
*ڈسٹرکٹ میڈیا کوارڈینیٹر*
*ریسکیو 1122 جھنگ*
*03126801122*

Leave a Comment