جھنگ۔(پیر سید محمد طارق شاہ ڈپٹی نیوز ڈائریکٹر پنجاب)
شورکوٹ۔27ویں سالانہ قرآن وسنت کانفرنس وتقریب تکمیل صحیح بخاری شریف 11 اپریل بروز جمعۃ المبارک مرکز اہلحدیث جامعہ تعلیم القرآن والحدیث کوٹلہ محمد ظریف خان میں منعقد ہوئی جسکا آغاز خطبہ جمعۃ المبارک سے ہوا خطبہ عظیم خطیب قاری محمد اکبر اسد قصور نے ارشاد فرمایا بعد ازاں جمعہ صحیح بخاری شریف کی آخری حدیث پہ درس ارشاد فرمایا فضیلۃ الشیخ حضرت مولانا حافظ مقصود احمد شیخ الحدیث مرکز ہذا جس میں شیر پاکستان حافظ محمد یوسف پسروری نے صلہ رحمی کے عنوان پر مدلّل خطاب فرمایا –
اور اس کے بعد سرپرست مرکز ہذا حضرت مولانا عبد الرشید حجازی نے مرکز ہذا سے سند فراغت حاصل کرنے والے بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور بچوں کی دستار بندی و انعامات تقسیم کیے۔جس میں بالخصوص پیر سید محمد طارق شاہ فلاحی و سماجی ویلفیئر ورکر کے صاحب ذادے پیر حافظ زین شاہ کو بھی انعامات سے نوازا گیا۔
الحمد للّٰہ مرکز ہذا سے امسال 29 بچوں نے سند فراغت حاصل کی ۔مولانا عبدالرشید حجازی نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ فلسطین اور کشمیر پر جو ظلم ہورہے ہیں وہ ہمارے لیے ناقابل برداشت ہیں۔ ہم اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ اسکے بعد رات گۓ جید علماء کرام کے بامقصد خطابات ہوۓ –
حضرت مولانا الیاس مدنی ساہیوال حضرت مولانا قاری اسماعیل عتیق وہاڑی انٹرنیشنل عالمی شہرت یافتہ حضرت مولانا ناصر مدنی اور آخری خطاب سرپرست اعلیٰ مرکزیہ پنجاب حضرت علامہ سید سبطین شاہ صاحب نقوی حفظہ اللہ نے ارشاد فرمایا –
اور حضرت شاہ کے دعائیہ کلمات کیساتھ کانفرنس اختتام پذیر ہوئی۔پرنسپل مرکز ہذا قاری محمد حمزہ مکی صاحب نے خصوصی طور پر مرکزیہ ضلع جھنگ اور یوتھ فورس ضلع جھنگ کے ذمہ داران اور کارکنان معزز علماء کرام اور معاونین حضرات اور سامعین حضرات کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوۓ میڈیا کے رپورٹر پیر سید محمد طارق شاہ سے کہا کہ یہ جامعہ آپکا اپنا جامعہ ہے –
اسے کبھی نہیں بھولنا اسکے ساتھ پیار محبت جاری رکھیئے کانفرنس کی کامیابی آپ لوگوں کی محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے اللہ پاک سب کو جزاۓ خیر عطاء فرمائے آمین-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +