آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق تیز تر محکمانہ ترقیوں کا سلسلہ جاری
جھنگ پولیس کے مزید 10 کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے ڈی ایس پی انوسٹی گیشن ٹو، اختر محمود کے ہمراہ ترقی پانے والے اہلکاروں اور ان کی فیملیز کو پروموشن کے بیجز لگائے۔
ترقی پانے والوں میں معظم علی، محمد ابرار، محمد اسد، ابرار خان، محمد ثاقب، سلمان انور، اختر عباس، قیصر جاوید، ظفر علی اور مظہر اقبال شامل ہیں۔ڈی پی او جھنگ نے ترقی پانے والے اہلکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ترقیاں محکمانہ کارکردگی اور میرٹ کی بنیاد پر دی جا رہی ہیں۔
انہوں نے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ مستقبل میں بھی محنت، دیانتداری اور لگن کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں۔ڈی پی او نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس میں تیز تر محکمانہ ترقیوں کا یہ عمل ملازمین کی حوصلہ افزائی اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے جاری رہے گا۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +