رپورٹ (عرفان حیدر سیال / بیوروچیف)
ایڈوکیٹ نواب یاور عباس خان سیال (امیدوار براے سیکرٹری جم خانہ جھنگ) جھنگ جم خانہ کلب ضلع کی تعمیروترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا انشااللہ معزز جن میں سابقہ چیئرمین ضلع کونسل / صدر پنجاب سیال ایسوسی ایشن نواب بابر علی خان سیال، ایڈوکیٹ سردار ظہیر خان، سید وقار گیلانی مجتبی کنسٹرکشن کمپنی ان تمام گروپس نے بھرپور حمایت کا اعلان کردیا-
دیگر معزز ممبران ایڈوکیٹ نواب یاور عباس خان سیال کو زیادہ سے زیادہ ووٹ دیکر بورڈ آف گورنر منتخب کرائیں۔
کچھ افراد ایسے ہوتے ہیں جو اپنے خوابوں کے لیے دنیا کے کسی بھی کونے میں چلے جاتے ہیں، لیکن جب وہ واپس آتے ہیں تو شہر کو بدلنے کا خواب لے کر آتے ہیں۔
ایڈوکیٹ نواب یاور عباس خان سیال ان میں سے ایک ہیں — تاہم فرق یہ ہے کہ وہ صرف خواب نہیں دیکھتے، بلکہ انہیں حقیقت میں بدلتے ہیں۔
جم خانہ کے لیے جب ایڈوکیٹ نواب یاور عباس خان سیال نے میدان میں قدم رکھا، تو وہ سیاسی طاقت یا پرانی وابستگیوں کا حوالہ نہیں لایا — وہ ایک وژن لے کر آیا،
ایک وعدہ کہ جم خانہ کو سسٹم، وقار اور جدید کارپوریٹ انداز میں چلایا جائے گا۔ وہ اداروں کو صرف سنبھالنے نہیں، انہیں بنانے کا ہنر رکھتے ہے۔
جو شخص پراجیکٹ مینجمنٹ، فنانس، اور ہیومن ریسورس کے اصولوں سے لے کر کارپوریٹ حکمت عملی تک کا ماہر ہو — وہ جھنگ جم خانہ کو ایک نئی جہت کیوں نہیں دے سکتا؟
نواب یاور عباس سیال ایڈوکیٹ کا مقدمہ صرف ایک شخص کا نہیں، یہ اس نسل کی نمائندگی ہے جو اپنے ماضی کا احترام کرتے ہوئے مستقبل کا نظام دینا چاہتی ہے۔
اور شاید اب جھنگ کو صرف کسی چہرے” کی نہیں، ایک وژن کی ضرورت ہے — اور یہ وژن ایڈوکیٹ نواب یاور عباس خان سیال ہے۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +