جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) جھنگ پولیس کی جانب سے بڑی عید کی بڑی عیدی، شہریوں کے 32 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 70 مسروقہ موبائل فونز برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کر دیے

*جدید ٹیکنالوجی کی بدولت جھنگ پولیس کی شاندار کامیابی، 32 لاکھ سے زائد مالیت کے 70 مسروقہ موبائل فونز برآمد*

جھنگ ( شیخ غلام مصطفیٰ ) جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے عوامی داد رسی کا عمل جاری ہے۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران جھنگ پولیس نے بھرپور عملی کارروائی کرتے ہوئے 32 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 70 مسروقہ موبائل فونز برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کر دیے۔

ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے ان قیمتی موبائل فونز کو متاثرہ شہریوں کے سپرد کر دیا۔ اس موقع پر شہریوں نے پولیس کی مستعدی، جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال اور فوری ردِعمل پر نہ صرف مسرت کا اظہار کیا بلکہ جھنگ پولیس کے لیے تہہ دل سے تشکر بھی پیش کیا۔

ڈی پی او جھنگ کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ پولیس کا ہر قدم شہریوں کے اعتماد کی بحالی اور انصاف کی فوری فراہمی کی جانب بڑھ رہا ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ استعمال شدہ موبائل فونز کی خرید و فروخت سے قبل ای-گیجٹ (e-Gadget) ایپ کا استعمال لازمی بنائیں-

تاکہ کسی بھی چوری شدہ فونز کی نشاندہی بروقت ہو سکے۔ یہ ایپ پنجاب پولیس کی جانب سے تیار کردہ وہ مؤثر ذریعہ ہے جو نہ صرف عوام کو محفوظ بناتا ہے بلکہ جرائم کی روک تھام میں بھی معاون ہے۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +وٹس آپ

Leave a Comment