وریام والا جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) ڈھلوں زرعی فارم موضع پیروالا تحصیل شورکوٹ میں ہر قسم کی سبزیاں کاشت کی جاتی ہیں، گلی سڑی سبزیاں ہم بیچتے وقت نکال دیتے ہیں اور ترو تازہ سبزیاں فروخت کی جاتی ہیں، ان خیالات کا اظہار چوہدری شبیر حسین ڈھلو ں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا –
انہوں نے مزید کہا کہ محنت کا پھل ہمیشہ انہی کو ملتا ہے جو دلجمعی سے محنت کرتے ہیں، ہمارے فارم پر پیاز ٹماٹر مرچ بینگن کدو پیاز کاشت کئے گئے جن کی فصلیں اج بھی سر سبز و شاداب ہیں ہمارا معیار ہی ہمارا اعتماد ہے-
الحمد للہ منڈی میں ہماری سبزی کا انتظار کیا جاتا ہے کیونکہ ہم پیکنگ کے وقت بھی غیر معیاری سبزی کی پیکنگ نہیں کرتے ہمیں چاہیے کہ ہم خلوص نیت سے کام کریں رزق کا فیصلہ عرش والے کے ہاتھ میں ہے-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +وٹس آپ