حویلی بہادر شاہ (سید طارق شاہ) پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار برائے صوبائی حلقہ پی پی 128 ملک آصف یعقوب ایڈووکیٹ ہائیکورٹ کی حویلی بہادر شاہ میں معروف صحافی پیر طارق شاہ کے ڈیرے پر آمد ،حویلی بہادر شاہ میں تعلیمی سہولیات کا فقدان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال ،رپورٹ محمد ندیم بیوروچیف جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک

گورنمنٹ پنجاب CM محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ محکمہ ایجوکیشن کے لحاظ سے حویلی بہادر شاہ کی طرف نظر ثانی کی جاۓ۔

جھنگ۔(پیر سید محمد طارق شاہ فلاحی و سماجی ورکر حویلی بہادر شاہ کو تحصیل بناؤ کی مہم جاری)

جھنگ۔ حویلی بہادر شاہ پیر سید محمد طارق شاہ فلاحی و سماجی ورکر کے ڈیرہ و دفتر پر مہمان خصوصی محترم جناب ملک محمد آصف یعقوب ایڈووکیٹ ہائیکورٹ لاہور اور ملک عبیداللہ کی آمد ہوئی۔

اس موقع پر ملک آصف یعقوب سے حویلی بہادر کے مسائل پر تبادلۂ خیال کرتے ہوۓ تفصیلاً گفتگو کی گئ کہ حویلی بہادر شاہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں سائنس لیب کا سامان موجود ہے ٹیچر بھی موجود ہے –

مگر ایک کلاس روم جہاں لیب کی پریکٹیکل کروائی جاۓ وہ موجود نہیں ہے اس کے علاوہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کافی خستہ حالت میں ہے۔ یہ حویلی بہادر شاہ بہت پرانا اور قدیم گاؤں ہے۔ یہاں بہت سی سہولیات موجود ہونے کے باوجود نہ ہونے کے برابر ہیں۔

اس کے علاوہ گورنمنٹ خواتین کالج نہیں ہے۔ اگر بنا ہوا ہے تو اس کا افتتاح نہیں ہوا۔
پلیز ہم غریب بے آسرا والدین کی گورنمنٹ پنجاب CM صاحبہ سے پرزور اپیل ہے کہ حویلی بہادر شاہ میں محکمہ ایجوکیشن کی طرف خصوصی نظر ثانی کی جاۓ۔

اور خواتین کالج حویلی بہادر شاہ کا جلد از جلد اسی سال کی کلاسز کا افتتاح کیا جاۓ۔ اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کو بھی اچھی طرح سے مرمت کروا کر غریب بچیوں اور ان کے وألدین کی دعائیں لیں جائیں۔ شکریہ۔

اس موقع پر مہر محمد رمضان سیال پریذیڈنٹ شورکوٹ اور پیر سید حافظ زین العابدین شاہ بھی موجود تھے۔اور آخر پر ملک صاحب نے یقین دہانی کروائی کہ ہم حویلی بہادر شاہ کے مسائل وزیر اعلیٰ اور وزیر تعلیم تک پہنچائیں گیں۔

ان شاءاللہ۔
اور بعدازاں ضیافت کا اہتمام و دعا کروا کر میٹنگ اختتام پذیر کی۔
ملک صاحب نے بندۀ نا چیز پیر سید محمد طارق شاہ کے ان تمام فلاحی کاموں کو خوب سراہا اور دار رسی کی۔اور اس کے علاوہ یہ بھی کہا گیا کہ حویلی بہادر شاہ کو تحصیل کا درجہ دلوا کر شکریہ کا موقع دیا جاۓ۔ اللہ پاک أپ کا حامی و ناصر ہو۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment