جھنگ (عرفان حیدر سیال / ڈویثزنل بیوروچیف)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے عیدالاضحی کے موقع پرتحصیل بھر میں صفائی کے مثالی انتظامات کرنے پر ورکرز کو فی کس 10 ہزار روپے انعام دیاگیا سابق چئیرمین ضلع کونسل جھنگ نواب بابر علی خان سیال کی چیکس تقسیم کی تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت اسسٹنٹ کمشنرحسن نذیر دوگل۔سی او میونسپل کمیٹی آصف بھڈوال و دیگرتحصیل افسران وسماجی شخصیات نےبھی شرکت کی
عیدالاضحی کے موقع پر ستھراپنجاب پروگرام کے ورکرز کو محنت ودلجوئ سے صفائ ستھرائ کاکام انجام دینے پروزیراعلی پنجاب مریم نواز صاحبہ کی طرف سے بطورانعام دس ہزارروپے فی کس دیے گئےاورچیکس کی تقسیم کیلئے باقاعدہ تقریب کا اہتمام تحصیل انتظامیہ کی طرف سے مقامی مارکی میں کیاگیا
اس موقع پر مہمان خصوصی جناب نواب بابر علی خان سیال نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے محنتی ورکرز کی حوصلہ افزائی قابل تحسین ہے۔
حکومت پنجاب کیطرف سے عوامی ریلیف کے منصوبوں کی بھرمارکردی گئ ہے جناب مریم نواز صاحبہ کاویژن عام آدمی کوریلیف دیناہے ستھرا پنجاب پروگرام سے لوگوں کی صحت پر اچھے اثرات مرتب ہورہے ہیں حکومت پنجاب کے جاری تمام منصوبے عوامی ریلیف کیلئے ہیں اس موقع پر سابق چئیرمین یوسی کاشف سربانہ ۔اے سی حسن نذیر۔سی او آصف بھذوال ودیگر موجودتھے