جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے عشرہ سیدنا فاروقِ اعظمؓ منانے کا اعلان کر دیا، اس سلسلہ میں ” 28 ذوالحجہ تا 8 محرم: سیرت و کردارِ سیدنا عمرؓ کو نوجوان نسل تک پہنچانے کا عزم، رپورٹ محمد ندیم بیوروچیف جھنگ آن لائن نیوز

“مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا عشرہ سیدنا فاروقِ اعظمؓ منانے کا اعلان”
28 ذوالحجہ تا 8 محرم: سیرت و کردارِ سیدنا عمرؓ کو نوجوان نسل تک پہنچانے کا عزم

جھنگ (پریس ریلیز)
مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ناظم عمومی عبدالرؤف چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ ایم ایس او پاکستان 28 ذوالحجہ سے 8 محرم الحرام تک “عشرہ سیدنا فاروقِ اعظمؓ” کے عنوان سے ملک گیر مہم منائے گی۔ اس مہم کا مقصد نوجوان نسل کو سیدنا عمر بن خطابؓ کے سنہری دورِ خلافت، عدل و انصاف، انتظامی بصیرت، اور اسلامی خدمات سے روشناس کرانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یکم محرم الحرام سیدنا عمر فاروقؓ کا یوم شہادت ہے، جو امت مسلمہ کے لیے عظیم المیہ اور ایک بیداری کا دن ہے۔ اس موقع پر مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملک بھر کی جامعات، کالجز، مدارس اور محلہ جاتی سطح پر سیرت سیمینارز، فکری نشستیں، لٹریچر کی تقسیم، اور سوشل میڈیا کمپینز کے ذریعے حضرت عمر فاروقؓ کے کردار کو اجاگر کرے گی –

ناظم عمومی ایم ایس او نے تمام کارکنان اور وابستگان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی اپنی تنظیمی سطح پر عشرہ فاروقی کو بھرپور طریقے سے منائیں اور سیدنا عمرؓ کی سیرت کو موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق نوجوانوں تک پہنچائیں انہوں نے کہا کہ سیدنا عمر فاروقؓ کی شخصیت آج کے حکمرانوں، طلبہ اور معاشرے کے ہر فرد کے لیے مشعل راہ ہے۔

ان کا عدل، جرأت، دیانت اور فلاحی حکمرانی کا نظام آج بھی اسلامی دنیا کے لیے نمونہ ہے۔
جاری کردہ
شعبہ نشر و اشاعت MSO پاکستان

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +وٹس آپ

Leave a Comment