جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) کمشنر فیصل آباد مریم خان آر پی او فیصل آباد زیشان اصغر کی جھنگ آمد ، جہاں انہوںنے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے قائم سبیل کے معائنہ سمیت مرکزی جلوس کے روٹس پرفول پروف سیکورٹی انتظامات کو بھی چیک کیا

ہینڈ آوٹ 4 جولائی 2025
جھنگ()وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر انتظامیہ پرامن عاشورہ کیلئے پرعزم ہے۔ڈویژنل کمشنر مریم خان کی زیر سرپرستی محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس پر مثالی انتظامات کئے گئے ہی۔ ڈویژنل کمشنر مریم خان اورآر پی او ذیشان اصغرنے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈراور ڈی پی او بلال افتخار کیانی کے ہمراہ جھنگ میں محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹس کا دورہ کی-

ا جہاں انہوںنے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے قائم سبیل کے معائنہ سمیت مرکزی جلوس کے روٹس پرفول پروف سیکورٹی انتظامات کو بھی چیک کیا۔انہوں نے منتظمین و لائسندداران سے بھی انتظامات کے حوالے سے دریافت کیا۔

کمشنرمریم خان نے فیلڈ ہسپتال، کلینک آن وہیلز کی گاڑیاں،واٹر سپرنکلرز جلوسوں کیساتھ رکھنے کی ہدایت کی جبکہ کنٹرول روم میں تمام سی سی ٹی وی کیمرے مکمل فنگشنل رکھنے کے احکامات بھی جاری کئے۔

کمشنر مریم خان نے کہا کہ ایام عاشورہ کے دوران بارشوں کی پیشینگوئی پر پانی کی نکاسی کیلئے انتظامات ہونے چاہئیں ، وزیر اعلیٰ پنجاب کے محرم الحرام کے دوران بہترین انتظامات کے احکامات ہیں:تمام محکموں کے افسران ایام محرم کے دوران فیلڈ میں نظر آنے چاہیئیں-

، حکومت پنجاب کی طرف سے جلوسوں اور مجالس کیلئے سبیلوں میں، روح افزاء،لیموں پانی،ٹھنڈا پانی فراہم کیا جارہا ہے، محرم الحرام پر امن و امان کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرایا جارہا ہے۔

آرپی او ذیشان اصغر نے کہا کہ ریجن میں ممبران امن کمیٹی اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ رکھا گیا ہے، باہمی اتحاد اور بھائی چارے سے امن و امان کی فضا یقینی بنائیں گے،
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment