شور کوٹ حکیم طاہر محمود جنجوعہ صدر جمعیت اساتذہ ضلع جھنگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت اساتذہ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کی وہ ذیلی تنظیم ہے جس میں سلفی اساتزہ کرام شامل ہیں یہ وہ اساتذہ ہیں جو دن رات محنت کرکے سکولوں کالجوں اور یونیورسٹیوں میں ہیرے تراشتے ہیں-
جو وہ ہیرے ہوتے ہیں جو کبھی پروفیسر ڈاکٹر انجینیئر وکیل اور ادیب بنتے ہیں استاد وہ باکردار انسان ہے جس کی عمر نوجوانوں کی زندگی سنوارنے میں بیت جاتی ہے وہ گرمی سردی ںہار خزاں کی پرواہ کے بغیر اپنے دماغ کی ساری توانائیاں صرف کر دیتا ہے-
جس کا مقصد اور محور وہ قوم کے معمار تیار کرنے ہوتے ہیں جو کبھی ہمیں ڈاکٹر کی صورت میں ملتے ہیں اور کبھی انجینئر کی صورت میں ملتے ہیں ہم اپنے محسن و مرںی پروفیسر امان اللہ بھٹی صدر جمعیت اساتذہ پاکستان اور امیر محترم ڈاکٹر سینیٹر حافظ عبد الکریم امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے مشکور و ممنون ہیں جن کی سرپرستی میں ہم نے الحمدللہ حالیہ سیلاب میں حافظ ثاقب سرور ساقی امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ کی سرپرستی اور نگرانی میں جہاں ہم نے سیلاب زدگان کو راشن دیا وہیں فری طبی کیمپ لگائے اور راشن تقسیم کیئے –
یہ سب کچھ تب ہوتا ہے جب ہم اہک ہونگے مخلص ہونگے وفادار ہونگے ہم حافظ ثاقب سرور ساقی امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ اور حافظ شاہد ندیم صدر اہلحدیث یوتھ فورس ضلع جھنگ کی پوری ٹیم کے مشکور ہیں جنہوں نے قدم قدم پر ہمارا ساتھ دیا اور جماعتی ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے ہمیں اپنے ساتھ ملا کر چلتے رہے –
اور ہمارے دست و بازو بنے ائیں ملکر جمعیت اساتذہ ضلع جھنگ میں شامل ہوکر ملک و قوم کی زیادہ سے زیادہ خدمت کریں اللہ کریم ہم سب کا حامی و ناصر ہو آمین-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +