جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ ) چناب کالج جھنگ کے ہونہار طالب علم راو محمد محسن علاؤالدین نے اردو تقریری مقابلہ جات میں پاکستان بھر میں اول پوزیشن حاصل کرلی ،انعامات کی تقریب کے دوران ہونہار طالب علم کی صلاحیتوں سے متاثر ہو کر وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے بڑی پیشکش کر دی،رپورٹ غلام اللہ فاروقی ،حکیم طاہر محمود جنجوعہ ،انیس احمد پوری

جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ ) چناب کالج جھنگ کے ہونہار طالب علم اور ایکسیئین فیسکو واپڈا سرکل جھنگ ون راو انعام الحق خان کے صاحبزادے راو محمد محسن علاؤالدین اردو تقریری مقابلہ جات میں پاکستان بھر میں اول پوزیشن حاصل کر لی ہے –

تفصیلات کے مطابق 45 ویں آ ل پاکستان علامہ اقبال اردو تقریری مقابلہ جات کی تقریب لاہور میں منعقد کی گئی جس میں پاکستان بھر کے 80 کالجوں اور یونیورسٹی کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا جس میں چناب کالج جھنگ کے نویں کلاس کے ہونہار طالب علم راو محمد محسن علاؤالدین نے اردو تقریری مقابلہ جات میں پاکستان بھر اول پوزیشن حاصل کرکے نہ صرف چناب کالج جھنگ کا نام روشن کیا بلکہ ضلع جھنگ کی عوام کا سر فخر سے بلند کیا اور جھنگ کا نام بھی روشن کیا –

یہ طالب علم ایکسیئن فیسکو جھنگ ون سرکل واپڈا جھنگ راو انعام الحق خان کے صاحبزادے ہیں جس کو تقریب کے دوران اول پوزیشن حاصل کرنے پر وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور جو مہمان خصوصی تھے نے انعام سے نوازا اور تقریب کے دوران اپنے ادارے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں سکالر شپ پر فری داخلہ کی بھی آ فر دی –

اور شاباش دی کہ ایسے بچے ملک پاکستان کا نام روشن کرسکتے ہیں اور یہ ہمارے ملک کے مستقبل کے معمار ہیں اس موقع طالب علم راو محمد محسن علاؤالدین نے کہا کہ یہ سب میرے والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی محنت کا نتیجہ ہے علاؤہ ازیں چناب پریس کلب جھنگ کے صدر ملک وحید احمد اور سیکرٹری مہر محمد ریاض نول و دیگر دوست احباب نے ایکسیئن فیسکو جھنگ ون سرکل راو انعام الحق خان کو بیٹے کی کامیابی پر مبارک باد دی ہے اور نیک خواہشات اظہار کیا ہے ۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +