شورکوٹ(رانا محمد شبیر بیوروچیف)شورکوٹ کے نواحی علاقہ دورہ پور اور دورہ پور روڈ بجلی گھر کے قریب حکومتی احکامات کی دھجیاں اڑا دی گئیں جگہ جگہ پر فصل دھان کی باقیات کو آگ لگائی جا رہی ہیں –
تفصیلات کے مطابق شورکوٹ کے نواحی علاقے دوراں پور میں دھان کی فصل کی باقیات کو آگ لگانے سے سموگ میں خطرناک اضافہ مقامی انتظامیہ کی خاموشی نے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔
عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائیوں کا مطالبہ کیا ہے سموگ کے باعث شہریوں میں گلا خراب اور سانس کی بیماریوں میں اضافے کا اندیشہ سموگ نہ صرف ماحول کو تباہ کر رہی ہے بلکہ شہریوں کی صحت بھی شدید خطرے میں ہے-
حکومت سے اپیل ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو صاف اور صحت مند ماحول میسر آ سکے۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +